مشكوة المصابيح
كتاب اللباس— كتاب اللباس
(رِدَاءٌ مَرْقُوعٌ عِنْدَ الْوَفَاةِ) باب: وفات کے وقت پیوند والی چادر
حدیث نمبر: 4306
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - كِسَاءً مُلَبَّدًا وَإِزَارًا غَلِيظًا، فَقَالَتْ: قُبِضَ رُوحُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَيْنِ ، مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوبردہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، عائشہ رضی اللہ عنہا نے پیوند لگی ہوئی ایک چادر اور ایک موٹا تہبند ہمیں دکھایا اور فرمایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان دو کپڑوں میں روح قبض کی گئی۔ متفق علیہ۔