مشكوة المصابيح
كتاب الأطعمة— كتاب الأطعمة
(اسْتِعْمَالُ النَّبِيذِ قَبْلَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ) باب: نبیذ کا استعمال تین دن سے پہلے پہلے
حدیث نمبر: 4288
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُنْبَذُ لَهُ أَوَّلَ اللَّيْلِ ، فَيَشْرَبُهُ إِذَا أَصْبَحَ يَوْمَهُ ذَلِكَ، وَاللَّيْلَةَ الَّتِي تَجِيءُ، وَالْغَدَ، وَاللَّيْلَةَ الْأُخْرَى، وَالْغَدَ إِلَى الْعَصْرِ، فَإِنْ بَقِيَ شَيْءٌ سَقَاهُ الْخَادِمَ، أَوْ أَمَرَ بِهِ فَصُبَّ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے رات کے پہلے حصے میں نبیذ تیار کی جاتی، جب اس دن صبح ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے نوش فرماتے اور رات کو بھی پیتے، اگلے دن اور اگلی رات بھی نوش فرماتے اور اگلے روز عصر تک نوش فرما لیتے، اگر کچھ بچ جاتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے خادم کو پلا دیتے یا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم پر اسے انڈیل دیا جاتا۔ رواہ مسلم۔