مشكوة المصابيح
كتاب الأطعمة— كتاب الأطعمة
(اسْتِعْمَالُ آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ كَبِيرَةٌ مِنَ الْكَبَائِرِ) باب: سونے چاندی کے برتنوں کا استعمال بہت بڑا گناہ ہے
حدیث نمبر: 4285
عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "مَنْ شَرِبَ فِي إِنَاءِ ذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ ، أَوْ إِنَاءٍ فِيهِ شَيْءٌ مِنْ ذَلِكَ، فَإِنَّمَا يُجَرْجِرُ فِي بَطْنِهِ نَارَ جَهَنَّمَ "، رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص سونے یا چاندی کے برتن میں، یا کسی ایسے برتن میں، جس میں اس (سونے یا چاندی) میں سے کچھ ہو، پیتا ہے تو وہ شخص اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ ہی انڈیلتا ہے۔“ سندہ ضعیف، رواہ الدارقطنی۔