مشكوة المصابيح
كتاب الأطعمة— كتاب الأطعمة
(النَّهْيُ عَنِ النَّفْخِ فِي الْمَاءِ) باب: پانی پر پھونک مارنا منع ہے
حدیث نمبر: 4279
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ النَّفْخِ فِي الشَّرَابِ . فَقَالَ رَجُلٌ: الْقَذَاةَ أَرَاهَا فِي الْإِنَاءِ. قَالَ: "أَهْرِقْهَا ". قَالَ: فَإِنِّي لَا أُرْوَى مِنْ نَفَسٍ وَاحِدٍ. قَالَ: "فَأَبِنِ الْقَدَحَ عَنْ فِيكَ، ثُمَّ تَنَفَّسْ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالدَّارِمِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشروب میں پھونک مارنے سے منع فرمایا تو ایک آدمی نے عرض کیا: برتن میں گرا ہوا تنکا دیکھوں تو پھر (کیا کروں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پھینک دو۔“ اس نے عرض کیا: میں ایک سانس سے سیراب نہیں ہوتا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے منہ سے پیالہ ہٹا، پھر سانس لے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و الدارمی۔