مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(التَّوَضُّؤُ لِكُلِّ صَلَاةٍ) باب: ہر نماز کے لیے تازہ وضو کرنا
حدیث نمبر: 425
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ وَكَانَ أَحَدُنَا يَكْفِيهِ الْوُضُوءُ مَا لَمْ يُحْدِثْ. رَوَاهُ الدِّرَامِيالشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے لیے وضو کیا کرتے تھے، جبکہ ہمارے کسی کے لیے (پہلا) وضو کافی رہتا ہے جب تک اس کا وضو نہ ٹوٹے۔ صحیح، رواہ الدارمی و البخاری۔