مشكوة المصابيح
كتاب الأطعمة— كتاب الأطعمة
(مُكَافَأَةُ السَّيِّئَةِ بِالْحَسَنَةِ) باب: برائی کا بدلہ اچھائی سے
حدیث نمبر: 4248
وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ الْجُشَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! أَرَأَيْتَ إِنْ مَرَرْتُ بِرَجُلٍ فَلَمْ يُقِرْنِي وَلَمْ يُضِفْنِي ، ثُمَّ مَرَّ بِي بَعْدَ ذَلِكَ، أَأَقْرِيهِ أَمْ أَجْزِيهِ ؟ قَالَ: "بَلِ اقْرِهِ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابواحوص جشمی رحمہ اللہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مجھے بتائیں کہ اگر میں کسی شخص کے پاس سے گزروں تو وہ میری ضیافت نہ کرے لیکن اس کے بعد وہ میرے پاس سے گزرے تو کیا میں اس کی ضیافت کروں یا اس کو بدلہ دوں (کہ ضیافت نہ کروں)؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ ضیافت کرو۔“ صحیح، رواہ الترمذی۔