مشكوة المصابيح
كتاب الأطعمة— كتاب الأطعمة
(لْيُؤْكَلِ الطَّعَامُ بِاطْمِئْنَانٍ وَسُكُونٍ) باب: کھانا اطمینان اور سکون سے کھایا جائے
حدیث نمبر: 4240
وَعَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا وُضِعَ الطَّعَامُ فَاخْلَعُوا نِعَالَكُمْ فإِنَّه أرْوَحُ لأقدامكم»الشیخ عبدالستار الحماد
انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کھانا لگا دیا جائے تو اپنے جوتے اتار دیا کرو، کیونکہ یہ تمہارے پاؤں کے لیے زیادہ آرام دہ ہے۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف جذا موضوع، رواہ الدارمی۔