مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(وُضُوءُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّةً مَرَّةً، مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، ثَلَاثًا ثَلَاثًا) باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک ایک ، دو دو اور تین تین بار وضو کرنا
حدیث نمبر: 422
عَنْ ثَابِتِ بْنِ أَبِي صَفِيَّةَ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي جَعْفَرٍ هُوَ مُحَمَّدٌ الْبَاقِرُ حَدَّثَكَ جَابِرٌ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً، وَمَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، وَثَلَاثًا وَثَلَاثًا ؟ قَالَ: نَعَمْ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ.الشیخ عبدالستار الحماد
ثابت بن ابو صفیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، میں نے ابو جعفر محمد الباقر رحمہ اللہ سے کہا: جابر رضی اللہ عنہ نے آپ کو یہ حدیث بیان کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایک مرتبہ، دو دو مرتبہ اور تین تین مرتبہ وضو کیا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ ضعیف۔