مشكوة المصابيح
كتاب الأطعمة— كتاب الأطعمة
(وُجُوبُ الْوُضُوءِ عِنْدَ خُرُوجِ الرِّيَاحِ) باب: ریاح خارج ہونے پر وضو واجب
حدیث نمبر: 4209
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ مِنَ الْخَلَاءِ، فَقُدِّمَ إِلَيْهِ طَعَامٌ، فَقَالُوا: أَلَا نَأْتِيكَ بِوَضُوءٍ ؟ قَالَ: "إِنَّمَا أُمِرْتُ بِالْوُضُوءِ إِذَا قُمْتُ إِلَى الصَّلَاةِ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت الخلا سے باہر تشریف لائے تو آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا، صحابہ نے عرض کیا: کیا ہم آپ کی خدمت میں وضو کا پانی پیش نہ کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے وضو کا حکم صرف اس وقت دیا گیا ہے جب میں نماز پڑھنے کا ارادہ کروں۔“ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی وابوداؤد والنسائی۔