حدیث نمبر: 4184
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: "مِنَ الْمَنِّ الَّذِي أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ - ".الشیخ عبدالستار الحماد
سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”«الْكَمْأَةُ» (کھنبی) «الْمَنِّ» (بنی اسرائیل کے من و سلویٰ) کی نوع میں سے ہے، اور اس کا پانی آنکھ کے لیے باعثِ شفا ہے۔“ بخاری، مسلم۔ اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے: ”وہ (کھنبی) اس «الْمَنِّ» میں سے ہے جو اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام پر نازل فرمایا تھا۔“ متفق علیہ۔