مشكوة المصابيح
كتاب الصيد والذبائح— كتاب الصيد والذبائح
(رَسْمٌ مِنْ رُسُومِ الْجَاهِلِيَّةِ) باب: جاہلیت کی ایک رسم
حدیث نمبر: 4158
عَنْ بُرَيْدَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كُنَّا فِي الْجَاهِلَيَّةِ إِذَا وُلِدَ لِأَحَدِنَا غُلَامٌ ذَبَحَ شَاةً وَلَطَّخَ رَأْسَهُ بِدَمِهَا، فَلَمَّا جَاءَ الْإِسْلَامُ كُنَّا نَذْبَحُ الشَّاةَ يَوْمَ السَّابِعِ ، وَنَحْلِقُ رَأْسَهُ وَنُلَطِّخُهُ بِزَعْفَرَانٍ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَزَادَ رَزِينٌ: وَنُسَمِّيهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، دورِ جاہلیت میں جب ہم میں سے کسی کے ہاں لڑکا پیدا ہوتا تو وہ بکری ذبح کرتا اور اس کے سر پر اس کا خون لگاتا، اور جب اسلام کا ظہور ہوا تو ہم ساتویں روز بکری ذبح کرتے اور اس کا سر مونڈتے اور زعفران لگاتے تھے۔ ابوداؤد۔ اور رزین نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: اور ہم اس کا نام رکھتے تھے۔ «إِسْنَادُهُ حَسَنٌ» ”اس کی سند حسن ہے“، «رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَرَزِينٌ» ”اسے ابوداؤد اور رزین نے روایت کیا ہے“۔