مشكوة المصابيح
كتاب الصيد والذبائح— كتاب الصيد والذبائح
(الْمَوْلُودُ مُرْتَهَنٌ) باب: بچہ رہن رکھا ہوتا ہے
حدیث نمبر: 4153
وَعَنِ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْغُلَامُ مُرْتَهَنٌ بِعَقِيقَتِهِ تُذْبَحُ عَنْهُ يَوْمَ السَّابِعِ ، وَيُسَمَّى، وَيُحْلَقُ رَأْسُهُ "رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ لَكِنْ فِي رِوَايَتِهِمَا "رَهِينَةٌ "بَدَلَ مُرْتَهَنٍ وَفِي رِوَايَةٍ لِأَحْمَدَ وَأَبِي دَاوُدَ وَيُدْمَى مَكَانَ "وَيُسَمَّى وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ وَيُسَمَّى أَصَحُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
حسن رحمہ اللہ، سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”لڑکا اپنے عقیقے کے بدلے میں گروی ہے، ساتویں روز اس کی طرف سے ذبح کیا جائے، اس کا نام رکھا جائے اور اس کا سر مونڈایا جائے۔“ احمد، ترمذی، ابوداؤد اور نسائی؛ لیکن ان دونوں (ابوداؤد اور نسائی) کی روایت میں «مُرْتَهَنٌ» کی جگہ «رَهِينَةٌ» کے الفاظ ہیں، اور مسند احمد اور ابوداؤد کی روایت میں «وَيُسَمَّى» کے بجائے «وَيُدَمَّى» کے الفاظ ہیں، اور امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا: لفظ «وَيُسَمَّى» زیادہ صحیح ہے۔ حسن، اسے احمد، ترمذی، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے۔