مشكوة المصابيح
كتاب الصيد والذبائح— كتاب الصيد والذبائح
(بَيَانُ لَحْمِ الْحِمَارِ الْوَحْشِيِّ) باب: گورخر کے گوشت کا بیان
حدیث نمبر: 4108
وَعَن أبي قتادةَ أَنَّهُ رَأَى حِمَارًا وَحْشِيًّا فَعَقَرَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ مَعَكُمْ مِنْ لَحْمِهِ شَيْءٌ؟» قَالَ: مَعَنَا رِجْلُهُ فَأَخَذَهَا فَأَكَلَهَاالشیخ عبدالستار الحماد
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک جنگلی گدھا دیکھا اور اسے شکار کر لیا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا تمہارے پاس اس کے گوشت میں سے کچھ باقی ہے؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: ہمارے پاس اس کی ٹانگ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے وہ ٹانگ لے کر اسے تناول فرمایا۔ متفق علیہ۔