مشكوة المصابيح
كتاب الصيد والذبائح— كتاب الصيد والذبائح
(مَا هِيَ الْحَيَوَانَاتُ وَالطُّيُورُ الَّتِي لَحْمُهَا حَرَامٌ؟) باب: کون سے جانوروں اور پرندوں کا گوشت حرام ہے
حدیث نمبر: 4105
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ ، وَكُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”درندوں میں سے کچلی والے ہر جانور اور پرندوں میں سے پنجے (سے شکار کرنے) والے ہر پرندے (کے کھانے) سے منع فرمایا ہے۔“ (رواہ مسلم)