مشكوة المصابيح
كتاب الصيد والذبائح— كتاب الصيد والذبائح
(كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْسِمُ إِبِلَ الصَّدَقَةِ بِنَفْسِهِ) باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود صدقے کے اونٹوں کو داغ رہے تھے
حدیث نمبر: 4079
وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: غَدَوْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ لِيُحَنِّكَهُ، فَوَافَيْتُهُ فِي يَدِهِ الْمِيسَمُ يَسِمُ إِبِلَ الصَّدَقَةِ . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں عبداللہ بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہما کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے کر گیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے گھٹی دیں (کھجور چبا کر اس کے تالو میں لگا دیں)، میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں داغ لگانے والا آلہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے ساتھ صدقہ کے اونٹوں کو نشان لگا رہے تھے۔ متفق علیہ۔