مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد— كتاب الجهاد
(تَوْزِيعُ كِيسِ الْجَوَاهِرِ بَيْنَ النِّسَاءِ وَالْإِمَاءِ) باب: نگینوں کی تھیلی عورتوں اور باندیوں میں بانٹنا
حدیث نمبر: 4059
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِظَبْيَةٍ فِيهِ خَرَزٌ، فَقَسَمَهَا لِلْحُرَّةِ وَالْأَمَةِ . قَالَتْ عَائِشَةُ: كَانَ أَبِي يَقْسِمُ لِلْحُرِّ وَالْعَبْدِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں نگینوں کی ایک تھیلی پیش کی گئی تو آپ نے اسے آزاد عورتوں اور لونڈیوں کے مابین تقسیم فرما دیا۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میرے والد (ابوبکر رضی اللہ عنہ) آزاد اور غلام ہر دو میں تقسیم فرمایا کرتے تھے۔ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد۔