حدیث نمبر: 4041
عَنْ أَسْلَمَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ضَرَبَ الْجِزْيَةَ عَلَى أَهْلِ الذَّهَبِ أَرْبَعَةَ دَنَانِيرَ، وَالْوَرِقِ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا، مَعَ ذَلِكَ أَرْزَاقُ الْمُسْلِمِينَ وَضِيَافَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ . رَوَاهُ مَالِكٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سونے والوں پر چار دینار اور چاندی والوں پر چالیس درہم جزیہ مقرر فرمایا، اس کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی ضروریاتِ زندگی اور تین دن کی ضیافت (بھی لازم قرار دی)۔ «إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ» ”اس کی سند صحیح ہے“، «رَوَاهُ مَالِكٌ» ”اسے امام مالک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے“۔