مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد— كتاب الجهاد
(طَرِيقَةُ تَقْسِيمِ الْغَنَائِمِ) باب: غنیمت کی تقسیم کا طریقہ
حدیث نمبر: 4007
وَعَن حبيب بن مسلَمةَ الفِهْريِّ قَالَ شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نفل الرّبع فِي البدأة وَالثلث فِي الرجمة. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
حبیب بن مسلمہ فہری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا کہ آپ نے شروع شروع میں لڑنے والوں کو مالِ غنیمت میں سے چوتھائی حصہ زائد عطا فرمایا، اور واپسی پر لڑائی کرنے والوں کو تہائی حصہ زائد عطا فرمایا۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔