مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد— كتاب الجهاد
(بَيَانُ أَسْرِ النِّسَاءِ وَالْأَطْفَالِ) باب: عورتوں اور بچّوں کو قیدی بنانے کا بیان
حدیث نمبر: 3945
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْنٍ: أَنَّ نَافِعًا كَتَبَ إِلَيْهِ يُخْبِرُهُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَارَ عَلَى بَنِي الْمُصْطَلِقِ غَارِّينِ فِي نَعَمِهِمْ بِالْمُرَيْسِيعِ فَقَتَلَ الْمُقَاتِلَةَ وَسَبَى الذُّرِّيَّةَ . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عون رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ (ابن عمر رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام) نافع رحمہ اللہ نے انہیں خط لکھا جس میں انہوں نے انہیں (یعنی مجھے) یہ بتایا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں (یعنی نافع کو) خبر دی کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو مصطلق پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مریسیع کے مقام پر اپنے مویشیوں میں غافل تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگجوؤں کو قتل کیا اور بچوں کو قیدی بنایا۔ متفق علیہ۔