مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد— كتاب الجهاد
(بَيَانُ أَهْلِ بُيُوتِ الْمُشْرِكِينَ) باب: مشرکین کے گھر والوں کا بیان
حدیث نمبر: 3943
وَعَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَهْلِ الدِّيَارِ يَبِيتُونَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَيُصَابَ مِنْ نِسَائِهِمْ وَذَرَارِيِّهِمْ ، قَالَ: "هُمْ مِنْهُمْ ". وَفِي رِوَايَةٍ: "هُمْ مِنْ آبَائِهِمْ ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محلوں میں رہنے والے مشرکین کے بارے میں دریافت کیا گیا جن پر شب خون مارا جائے جس میں ان کی عورتیں اور ان کے بچے ہلاک ہو جائیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ بھی انہی کے حکم میں ہیں۔“ ایک دوسری روایت میں ہے: ”وہ اپنے آبا کے تابع ہیں۔“ متفق علیہ۔