مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد— كتاب الجهاد
(مَا هِيَ مَشَاغِلُ النِّسَاءِ فِي الْجِهَادِ؟) باب: جہاد میں عورتوں کی مصروفیات کیا ہیں
حدیث نمبر: 3941
وَعَن أُمِّ عطيَّةَ قَالَتْ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ أَخْلُفُهُمْ فِي رِحَالِهِمْ فَأَصْنَعُ لَهُمُ الطَّعَامَ وَأُدَاوِي الْجَرْحَى وَأَقُومُ عَلَى المرضى. رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
ام عطیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سات غزوات میں شرکت کی، میں اِن کے سامان کے پاس رہا کرتی تھی، اِن کے لیے کھانا تیار کرتی، زخمیوں کا علاج کرتی اور مریضوں کی دیکھ بھال کیا کرتی تھی۔ رواہ مسلم۔