مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد— كتاب الجهاد
(رِسَالَةُ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِلَى أَهْلِ فَارِسَ) باب: حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا خط فارس والوں کے نام
عَنْ أَبِي وَائِلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَتَبَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى أَهْلِ فَارِسَ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَى رُسْتَمَ وَمِهْرَانَ فِي مَلَأِ فَارِسَ. سَلَامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى. أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّا نَدْعُوكُمْ إِلَى الْإِسْلَامِ، فَإِنْ أَبَيْتُمْ فَأَعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَأَنْتُمْ صَاغِرُونَ ، فَإِنْ أَبَيْتُمْ فَإِنَّ مَعِيَ قَوْمًا يُحِبُّونَ الْقَتْلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَا يُحِبُّ فَارِسُ الْخَمْرَ، وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى. رَوَاهُ فِي "شَرْحِ السُّنَّةِ ".ابووائل بیان کرتے ہیں کہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اہل فارس کے نام خط لکھا: «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» ”اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے“ خالد بن ولید کی طرف سے رستم و مہران اور فارس کے سرداروں کے نام، اس شخص پر سلام ہو جو ہدایت کی اتباع کرے، اما بعد! ہم تمہیں اسلام کی طرف دعوت دیتے ہیں، اگر تم انکار کرو تو تم اپنے ہاتھوں سے جزیہ ادا کرو اس حال میں کہ تم ذلیل ہو، اور اگر تم (اس سے بھی) انکار کرو تو میرے ساتھ ایسے لوگ ہیں جو اللہ کی راہ میں قتال کو ویسے ہی پسند کرتے ہیں جیسے فارسی شراب پسند کرتے ہیں، اور اس شخص پر سلام ہو جو ہدایت کی اتباع کرے۔ (ضعیف، رواہ فی شرح السنۃ)