مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(إِذَا اسْتَيْقَظَ فَلْيَسْتَنْثِرْ أَنْفَهُ) باب: سو کر اٹھے تو ناک جھاڑ لے
حدیث نمبر: 392
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامه فليستنثر ثَلَاثًا فَإِن الشَّيْطَان يبيت على خيشومه»الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے بیدار ہو کر وضو کرے تو وہ تین مرتبہ ناک جھاڑے، کیونکہ شیطان اس کی ناک میں رات بسر کرتا ہے۔ ‘‘ متفق علیہ۔