مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد— كتاب الجهاد
(إِعْلَامُ أَهْلِ الْبَيْتِ قَبْلَ الْعَوْدَةِ مِنَ السَّفَرِ) باب: سفر سے واپسی پر اہل خانہ کو اطلاع دے کر آنا
حدیث نمبر: 3903
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «إِذا طَال أَحَدُكُمُ الْغَيْبَةَ فَلَا يَطْرُقْ أَهْلَهُ لَيْلًا»الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی طویل مدت تک (گھر سے) غائب رہے تو وہ رات کے وقت اپنے اہل خانہ کے پاس نہ آئے۔ ‘‘ متفق علیہ۔