مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد— كتاب الجهاد
(مَنْعُ وَضْعِ قَلَائِدَ مِنْ أَوْتَارِ الْقَوْسِ) باب: کمان کی تانت کا قلادہ ڈالنے سے منع کیا
حدیث نمبر: 3896
وَعَنْ أَبِي بَشِيرٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَسُولًا: لَا تُبْقَيَنَّ فِي رَقَبَةِ بَعِيرٍ قِلَادَةٌ مِنْ وَتَرٍ، أَوْ قِلَادَةٌ إِلَّا قُطِعَتْ ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابو بشیر انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کسی سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک قاصد بھیجا کہ: ”کسی اونٹ کی گردن میں تانت کا پٹہ یا کوئی پٹہ نہ رہنے دیا جائے، وہ سب کاٹ دیے جائیں۔“ متفق علیہ۔