مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد— كتاب الجهاد
(خَطُوطٌ بَيْضَاءُ فِي رَايَةٍ سَوْدَاءَ) باب: سیاہ جھنڈے میں سفید دھاریاں
حدیث نمبر: 3888
وَعَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ مَوْلَى مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: بَعَثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ إِلَى الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، يَسْأَلُهُ عَنْ رَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ: كَانَتْ سَوْدَاءَ مُرَبَّعَةً مِنْ نَمِرَةٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
موسیٰ بن عبیدہ، محمد بن قاسم کے آزاد کردہ غلام سے روایت ہے، انہوں نے کہا: محمد بن قاسم نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرچم کے متعلق پوچھنے کے لیے براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ سیاہ، چوکور اور دھاری دار (اونی کپڑے کا) تھا۔ «إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ» ”اس کی سند حسن ہے، اسے احمد، ترمذی اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔“