مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد— كتاب الجهاد
(بَيَانُ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا بیان
حدیث نمبر: 3885
وَعَنْ هُودِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ جَدِّهِ مَزِيدَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْفَتْحِ وَعَلَى سَيْفِهِ ذَهَبٌ وَفِضَّةٌ ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ہود بن عبداللہ بن سعد اپنے دادا مزیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے روز (مکہ میں) داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلوار پر سونا اور چاندی تھی۔ امام ترمذی رحمہ اللہ نے اسے روایت کیا ہے اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اس کی سند حسن ہے، اسے امام ترمذی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔