مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد— كتاب الجهاد
(إِطْلَاقُ الْحِمَارِ عَلَى الْفَرَسِ عَمَلُ الْجُهَلَاءِ) باب: گدھے کو گھوڑی پر چھوڑنا ، ناسمجھوں کا کام
حدیث نمبر: 3883
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَغْلَةٌ، فَرَكِبَهَا، فَقَالَ عَلِيٌّ: لَوْ حَمَلْنَا الْحِمَارَ عَلَى الْخَيْلِ فَكَانَتْ لَنَا مِثْلُ هَذِهِ ; فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "إِنَّمَا يَفْعَلُ ذَلِكَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک خچر بطور ہدیہ پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر سواری فرمائی، علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اگر ہم گدھوں کو گھوڑیوں پر چڑھائیں تو ہمارے ہاں بھی اسی کے مثل (خچر) ہوں گے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو صرف وہی لوگ کرتے ہیں جو نہیں جانتے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد والنسائی۔