مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(اسْتِحْبَابُ غَسْلِ السِّوَاكِ بَعْدَ الاسْتِعْمَالِ) باب: مسواک کرنے کے بعد دھونا مستحب ہے
حدیث نمبر: 384
وَعَنْهَا قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَاكُ فَيُعْطِينِي السِّوَاكَ لِأَغْسِلَهُ فَأَبْدَأُ بِهِ فَأَسْتَاكُ ثُمَّ أَغْسِلُهُ وَأَدْفَعُهُ إِلَيْهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ بیان کرتی ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسواک کیا کرتے تھے، پھر آپ مسواک مجھے دے دیتے تاکہ میں اسے دھو دوں تو میں دھونے سے پہلے خود مسواک کرتی، پھر اسے دھو کر آپ کو لوٹا دیتی۔ ‘‘ حسن، رواہ ابوداؤد۔