مشكوة المصابيح
كتاب الجهاد— كتاب الجهاد
(أَجْرُ الشَّهِيدِ بِالْغَرَقِ) باب: ڈوب کر شہید ہونے والے کا اجر
حدیث نمبر: 3839
وَعَنْ أُمِّ حَرَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: الْمَائِدُ فِي الْبَحْرِ الَّذِي يُصِيبُهُ الْقَيْءُ لَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ، وَالْغَرِيقُ لَهُ أَجْرُ شَهِيدَيْنِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
ام حرام رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سمندر (کے سفر) میں چکرانے والے شخص کو قے آ جائے تو اس کے لیے ایک شہید کا اجر ہے، اور جو شخص ڈوب جائے تو اس کے لیے دو شہیدوں کا اجر ہے۔“ اس کی سند حسن ہے، اسے ابو داود نے روایت کیا ہے۔