❮
❯
حدیث نمبر: 3738
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْيَمَنِ قَاضِيًا ; فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ: تُرْسِلُنِي وَأَنَا حَدِيثُ السِّنِّ وَلَا عِلْمَ لِي بِالْقَضَاءِ ؟ فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ سَيَهْدِي قَلْبَكَ وَيُثَبِّتُ لِسَانَكَ ; إِذَا تَقَاضَى إِلَيْكَ رَجُلَانِ فَلَا تَقْضِ لِلْأَوَّلِ حَتَّى تَسْمَعَ كَلَامَ الْآخَرِ  ، فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يَتَبَيَّنَ لَكَ الْقَضَاءُ، قَالَ: فَمَا شَكَكْتُ فِي قَضَاءٍ بَعْدُ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ. وَسَنَذْكُرُ حَدِيثَ أُمِّ سَلَمَةَ إِنَّمَا أَقْضِي بَيْنَكُمْ بِرَأْيِ، فِي بَابِ الْأَقْضِيَةِ وَالشَّهَادَاتِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
الشیخ عبدالستار الحماد

علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے یمن کا قاضی بنا کر بھیجا تو میں نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول! آپ مجھے بھیج رہے ہیں، جبکہ میں نو عمر ہوں اور مجھے قضا کے بارے میں علم بھی نہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”بے شک عنقریب اللہ تیرے دل کی رہنمائی کرے گا اور تیری زبان کو استقامت عطا فرمائے گا، جب دو آدمی تیرے پاس مقدمہ لے کر آئیں تو دوسرے فریق کی بات سنے بغیر پہلے فریق کے حق میں فیصلہ نہ کرنا کیونکہ یہ لائق تر ہے کہ تیرے لیے قضا واضح ہو جائے۔“ علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، اس کے بعد مجھے قضا میں شک نہیں ہوا۔ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی حدیث: ”میں تمہارے درمیان اپنی رائے سے فیصلہ کروں گا۔“ کو ہم «بَابُ الْأَقْضِيَةِ وَالشَّهَادَاتِ» میں ان شاء اللہ تعالیٰ ذکر کریں گے۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی وابوداؤد وابن ماجہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الإمارة والقضاء / حدیث: 3738
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: لم تتمّ دراسته , شیخ زبیر علی زئی: سنده ضعيف
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (1331 و قال: حسن) و أبو داود (3582) و ابن ماجه (2310)
٭ شريک القاضي مدلس و عنعن و حنش بن المعتمر ضعيف ضعفه الجمھور و للحديث شواھد ضعيفة عند ابن ماجه (2310) وغيره .»