حدیث نمبر: 3660
عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: مَا أُبَالِي شَرِبْتُ الْخَمْرَ أَوْ عَبَدْتُ هَذِهِ السَّارِيَةَ دُونَ اللَّهِ . رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کہا کرتے تھے: میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ میں شراب پی لوں یا اللہ کے سوا اس ستون کی پوجا کر لوں۔ [اس کی سند صحیح اور یہ موقوف ہے، اسے امام نسائی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے]۔