مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(جَوَازُ البَوْلِ قَائِمًا) باب: کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کا جواز
حدیث نمبر: 364
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سباطة قوم فَبَال قَائِما. . قيل: كَانَ ذَلِك لعذرالشیخ عبدالستار الحماد
حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی قوم کے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر آئے تو آپ نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ امام بخاری اور امام مسلم نے روایت کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ (کھڑے ہو کر پیشاب کرنا) کسی عذر کی وجہ سے تھا۔ متفق علیہ۔