مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(مَنْعُ الاسْتِنْجَاءِ بِطَعَامِ الجِنِّ) باب: جنات کی خوراک سے استنجاء منع ہے
حدیث نمبر: 350
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَسْتَنْجُوا بِالرَّوْثِ وَلَا بِالْعِظَامِ فَإِنَّهَا زَادُ إِخْوَانِكُمْ مِنَ الْجِنِّ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ: «إخْوَانكُمْ من الْجِنّ»الشیخ عبدالستار الحماد
ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’گوبر اور ہڈی کے ساتھ استنجا نہ کرو، کیونکہ وہ تمہارے جن بھائیوں کی خوراک ہے۔ ‘‘ ترمذی، نسائی۔ البتہ امام نسائی نے ’’تمہاری جن بھائیوں کی خوراک‘‘ کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔ صحیح، رواہ الترمذی و النسائی و مسلم۔