مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(اسْتِخْدَامُ اليَدِ اليُمْنَى لِلْأُمُورِ المُكَرَّمَةِ وَاليُسْرَى لِلْأُمُورِ المَكْرُوهَةِ) باب: دایاں ہاتھ مکرم اور بائیاں ہاتھ مکروہ امور کے لیے استعمال کرنا
حدیث نمبر: 348
وَعَن عَائِشَة قَالَتْ: كَانَتْ يَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْيُمْنَى لِطَهُورِهِ وَطَعَامِهِ وَكَانَتْ يَدُهُ الْيُسْرَى لِخَلَائِهِ وَمَا كَانَ مِنْ أَذًى. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دایاں ہاتھ وضو، اور کھانے کے لیے تھا، جبکہ بایاں ہاتھ استنجا اور ناپسندیدہ کاموں کے لیے تھا۔ ‘‘ ضعیف۔