مشكوة المصابيح
كتاب القصاص— كتاب القصاص
(بَيَانُ أَهَمِّيَّةِ كَلِمَةِ الْمَقْتُولِ الطَّيِّبَةِ) باب: مقتول کے کلمہ طیبہ کی اہمیت کا بیان
حدیث نمبر: 3451
وَفِي رِوَايَةِ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كَيْفَ تَصْنَعُ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ إِذَا جَاءَتْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟» . قَالَهُ مِرَارًا. رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
اور جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جب وہ قیامت کے روز ’’لا الہ الا اللہ‘‘ کے ساتھ آئے گا تو تم اس کا سامنا کس طرح کرو گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات کئی بار فرمائی۔ رواہ مسلم۔