مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(عَدَمُ إِدْخَالِ الأَشْيَاءِ المُقَدَّسَةِ إِلَى بَيْتِ الخَلَاءِ) باب: بیت الخلاء میں مقدس اشیاء نہ لے جائی جائیں
حدیث نمبر: 343
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ نَزَعَ خَاتَمَهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ: هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ. وَفِي رِوَايَتِهِ وَضَعَ بَدَلَ نزعالشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت الخلا میں جانے کا ارادہ فرماتے تو آپ اپنی انگوٹھی اتار دیتے۔ اسے ابوداؤد، نسائی اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ اور امام ترمذی ؒ نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، اور ابوداؤد ؒ نے فرمایا: یہ روایت منکر ہے، ان کی روایت میں ((نزع)) کے بجائے ((وضع)) کا لفظ ہے۔ ضعیف۔