مشكوة المصابيح
كتاب الإيمان والنذور— كتاب الإيمان والنذور
(إِذَا رَأَى عَمَلًا صَالِحًا بَعْدَ الْقَسَمِ فَلْيَنْقُضْهُ وَلْيَفْعَلْهُ) باب: قسم اٹھانے کے بعد کوئی نیک کام نظر آئے تو قسم توڑ کر وہ کام کرے
حدیث نمبر: 3413
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ وليفعل» . رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص کسی چیز پر قسم اٹھائے اور وہ اس سے بہتر چیز جان لے تو وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے اور جو بہتر چیز ہے وہ کرے۔ ‘‘ رواہ مسلم۔