مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3399
باب: مکاتب کی آزادی پورا بدل کتابت ادا کرنے کے بعد
(حُرِّيَّةُ الْمُكَاتَبِ بَعْدَ دَفْعِ بَدَلِ الْكِتَابَةِ كَامِلًا)
حدیث نمبر: 3399
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "الْمُكَاتَبُ عَبْدٌ مَا بَقِيَ عَلَيْهِ مِنْ مُكَاتَبَتِهِ دِرْهَمٌ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مکاتب پر جب تک مکاتبت کا ایک درہم بھی باقی رہتا ہے تو وہ غلام ہے۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔