مشكوة المصابيح
كتاب العتق— كتاب العتق
(حُرِّيَّةُ الْمُكَاتَبِ بَعْدَ دَفْعِ بَدَلِ الْكِتَابَةِ كَامِلًا) باب: مکاتب کی آزادی پورا بدل کتابت ادا کرنے کے بعد
حدیث نمبر: 3399
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْمُكَاتَبُ عَبْدٌ مَا بَقِيَ عَلَيْهِ مِنْ مُكَاتبَته دِرْهَم» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’مکاتب پر جب تک مکاتبت کا ایک درہم بھی باقی رہتا ہے تو وہ غلام ہے۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔