مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3374
باب: برے لوگوں کی نشانیاں
(عَلَامَاتُ الأَشْرَارِ)
حدیث نمبر: 3374
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمُ الَّذِي يَأْكُلُ وَحْدَهُ، وَيَجْلِدُ عَبْدَهُ، وَيَمْنَعُ رِفْدَهُ ". رَوَاهُ رَزِينٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے برے لوگوں کے متعلق نہ بتاؤں؟ وہ شخص ہے جو (بخل و تکبر کی وجہ سے) اکیلا کھاتا ہے، اپنے غلام کو مارتا ہے اور اپنا عطیہ اس کے مستحق کو نہیں دیتا۔“ «لَمْ أَجِدْهُ» ”میں نے اسے نہیں پایا“، اسے رزین نے روایت کیا ہے۔