مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3367
باب: غلام کو دن میں ستر مرتبہ معاف کرو
(اعْفُ عَنِ الْعَبْدِ سَبْعِينَ مَرَّةً فِي الْيَوْمِ)
حدیث نمبر: 3367
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَمْ تَعْفُو عَنِ الْخَادِمِ ؟ فَسَكَتَ، ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْهِ الْكَلَامَ، فَصَمَتَ، فَلَمَّا كَانَتِ الثَّالِثَةُ قَالَ: "أَعْفُو عَنْهُ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعِينَ مَرَّةً ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم خادم کو کتنی بار معاف کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے، اس شخص نے پھر یہی کہا، آپ پھر خاموش رہے، جب تیسری بار دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے دن میں ستر بار درگزر کرو۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔