مشكوة المصابيح
كتاب النكاح— كتاب النكاح
(حَرَّرَ السَّيِّدُ مَسْعُودٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَبْدًا بَدَلًا مِنْ عُقُوبَتِهِ) باب: حضرت مسعود ڑضی اللہ عنہ نے سزا دینے کے بدلے غلام کو آزاد کیا
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: كُنْتُ أَضْرِبُ غُلَامًا لِي فَسَمِعْتُ مِنْ خَلْفِي صَوْتًا: «اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ لَلَّهُ أَقْدَرُ عَلَيْكَ مِنْكَ عَلَيْهِ» فَالْتَفَتُّ فَإِذَا هُوَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هُوَ حُرٌّ لِوَجْهِ اللَّهِ فَقَالَ: «أَمَا لَوْ لَمْ تَفْعَلْ لَلَفَحَتْكَ النَّارُ أَوْ لَمَسَّتْكَ النَّارُ» . رَوَاهُ مُسلمابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں اپنے غلام کو مار رہا تھا اسی دوران میں نے اپنے پیچھے سے ایک آواز سنی: ’’ابومسعود! جان لو، اللہ تم پر اس سے کہیں زیادہ قدرت رکھتا ہے جتنی تم اس پر قدرت رکھتے ہو۔ ‘‘ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے، میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! وہ اللہ کی رضا کی خاطر آزاد ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’سن لو! اگر تم ایسا نہ کرتے تو تمہیں جہنم کی آگ جلاتی‘‘ یا (فرمایا): ’’تمہیں آگ چھوتی۔ ‘‘ رواہ مسلم۔