مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3329

باب: دوران عدت کسی طرح کی بھی زیب و زینت جائز نہیں

(لَا يَجُوزُ أَيُّ نَوْعٍ مِنَ الزِّينَةِ أَثْنَاءَ الْعِدَّةِ)

حدیث نمبر: 3329
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! إِنَّ ابْنَتِي تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا، وَقَدِ اشْتَكَتْ عَيْنُهَا، أَفَنَكْحُلُهَا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "لَا "مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، كُلُّ ذَلِكَ يَقُولُ: "لَا ". قَالَ: "إِنَّمَا هِيَ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرٌ، وَقَدْ كَانَتْ إِحْدَاكُنَّ فِي الْجَاهِلِيَّةِ لَا تَرْمِي بِالْبَعْرَةِ عَلَى رَأْسِ الْحَوْلِ  . "مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
الشیخ عبدالستار الحماد

ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میری بیٹی کا خاوند فوت ہو گیا ہے اور اس کی آنکھ میں تکلیف ہے، کیا میں اس کی آنکھ میں سرمہ لگا دوں؟“ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ دو بار یا تین بار، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہر بار یہی فرماتے: ”نہیں۔“ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”وہ (عدت) چار ماہ دس دن ہے، جبکہ دورِ جاہلیت میں تم میں سے ہر کوئی سال کے اختتام پر اونٹ کی مینگنی پھینکتی تھی۔“ (ایک سال بعد عدت ختم ہوتی تھی) متفق علیہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب النكاح / حدیث: 3329
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: مُتَّفق عَلَيْهِ , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5336) و مسلم (1488)»