مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3327
باب: دوران عدت بوقت ضرورت عورت باہر جا سکتی ہے
(الْمَرْأَةُ يُمْكِنُهَا الْخُرُوجُ عِنْدَ الضَّرُورَةِ أَثْنَاءَ الْعِدَّةِ)
حدیث نمبر: 3327
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: طُلِّقَتْ خَالَتِي ثَلَاثًا، فَأَرَادَتْ أَنْ تَجُدَّ نَخْلَهَا، فَزَجَرَهَا رَجُلٌ أَنْ تَخْرُجَ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "بَلَى، فَجُدِّي نَخْلَكِ، فَإِنَّهُ عَسَى أَنْ تَصَّدَّقِي أَوْ تَفْعَلِي مَعْرُوفًا ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میری خالہ کو تین طلاقیں دی گئیں، انہوں نے اپنی کھجوریں توڑنے کا ارادہ کیا تو ایک آدمی نے انہیں گھر سے نکلنے سے منع کیا تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور واقعہ بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں، تم اپنی کھجوریں توڑو، کیونکہ امید ہے کہ تم صدقہ کرو گی یا کوئی بھلائی و نیکی کا کام کرو گی۔“ رواہ مسلم۔