مشكوة المصابيح
كتاب النكاح— كتاب النكاح
(تَحْرِيمُ تَحْرِيضِ الزَّوْجَةِ عَلَى زَوْجِهَا) باب: بیوی کو شوہر کے خلاف بھڑکانا حرام ہے
حدیث نمبر: 3262
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا أَوْ عَبْدًا عَلَى سَيّده» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص کسی عورت کو اس کے خاوند کے خلاف یا غلام کو اس کے آقا کے خلاف بھڑکائے وہ ہم میں سے نہیں۔ ‘‘ حسن، رواہ ابوداؤد۔