مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(بَيَانُ الوُضُوءِ مِنْ أَكْلِ كَبِدِ المَاعِزِ وَقَلْبِهَا وَغَيْرِهَا) باب: بکری کی کلیجی، دل وغیرہ کھانے پر وضو کا بیان
حدیث نمبر: 326
عَن أبي رَافع قَالَ: أَشْهَدُ لَقَدْ كُنْتُ أَشْوِي لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَطْنَ الشَّاةِ ثُمَّ صلى وَلم يتَوَضَّأ. رَوَاهُ مُسلمالشیخ عبدالستار الحماد
ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بکری کی کلیجی اور دل وغیرہ بھونا کرتا تھا، (آپ نے اسے کھایا) پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔ ‘‘ رواہ مسلم۔