مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3240
باب: مومنہ عورتوں کے ساتھ بغض نہ رکھا جائے
(عَدَمُ الْبُغْضِ مَعَ النِّسَاءِ الْمُؤْمِنَاتِ)
حدیث نمبر: 3240
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَفْرَكْ مُؤْمِنٌ مُؤْمِنَةً إِنْ كَرِهَ مِنْهَا خُلُقًا رَضِيَ مِنْهَا آخَرَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی مومن (شوہر) کسی مومنہ (بیوی) سے بغض نہ رکھے، اگر اس کی کوئی ایک عادت اسے ناپسند ہے تو کوئی دوسری عادت پسند بھی ہو گی۔“ رواہ مسلم۔