مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3225
باب: دعوتوں میں مقابلہ کی مذمت
(ذَمُّ التَّنَافُسِ فِي الدَّعَوَاتِ)
حدیث نمبر: 3225
وَعَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ طَعَامِ الْمُتَبَارِيَيْنِ أَنْ يُؤْكَلَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَقَالَ مُحْيِي السُّنَّةِ: وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُرْسَلًا.الشیخ عبدالستار الحماد
عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”باہم فخر کرنے والوں کا کھانا کھانے سے منع فرمایا ہے“۔ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے، اور محی السنہ رحمہ اللہ نے فرمایا: صحیح یہ ہے کہ عکرمہ کی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ مرسل روایت ہے۔ صحیح، «رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ» ”اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے“۔