مشكوة المصابيح
كتاب النكاح— كتاب النكاح
(ذَمُّ التَّنَافُسِ فِي الدَّعَوَاتِ) باب: دعوتوں میں مقابلہ کی مذمت
حدیث نمبر: 3225
وَعَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ طَعَامِ الْمُتَبَارِيَيْنِ أَنْ يُؤْكَلَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَقَالَ مُحْيِي السُّنَّةِ: وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًاالشیخ عبدالستار الحماد
عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے باہم فخر کرنے والوں کا کھانا کھانے سے منع فرمایا ہے۔ ابوداؤد، اور محی السنہ نے فرمایا: صحیح یہ ہے کہ عکرمہ کی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ مرسل روایت ہے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد۔